راولپنڈی: نزہت ناطق نے قائم مقام ضلعی ناظمہ کا حلف اٹھا لیا

153

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع راولپنڈی کے تینوں اضلاع (سٹی، ڈسٹرکٹ اور پوٹھوہار) کے زیر اہتمام اجتماع ارکان سید مودودی بلڈنگ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ احسان نے کی۔ان کے ساتھ نائبین رخسانہ غضنفر، کوثر پروین، نزہت بھٹی اور مرکزی شوریٰ کی رکن زبیدہ خاتون نے بھی شرکت کی۔ اجتماع کی کارروائی میں تنظیمی سیٹ اپ میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔ ضلع راولپنڈی کے تینوں اضلاع کو ایک ضلع راولپنڈی میں ضم کر دیا گیا۔ ضلع راولپنڈی کی قائم مقام ناظمہ نزہت ناطق کو بنایا گیا۔ ناظمہ تحصیل مری نزہت حسنات، ناظمہ تحصیل ٹیکسلا رومانہ تنویر، ناظمہ تحصیل پوٹھوہار مدیحہ رحمان، ناظمہ تحصیل کہوٹہ نیلم حنیف ، ناظمہ تحصیل کلر سیدان نگہت کو بنایا گیا۔ بعد ازاں ناظمہ صوبہ نے نو منتخب اراکین اور قائم مقام ناظمہ ضلع اورقائم مقام ناظمات تحصیل حلف لیا۔نائب ناظمہ صوبہ نزہت بھٹی نے تمام نو منتخب ناظمات کی استقامت کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔