جمعیت کے شہید کارکن عمر شیخ سپرد خاک‘ سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی

181

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)گزشتہ روز ٹریفک حا دثے میںشہید ہو نے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن عمر شیخ کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اما مت میں اسلام آباد میں ادا کی گئی اور شہید کو بھارہ کہو کے مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، جمعیت اتحادالعلما پنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب حسن بلال ہاشمی ، جماعت اسلامی زون 3کے ناظم غلام سرور تبسم ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد دانیال عبداللہ ، ناظم زون طیب عباسی سمیت معززین علاقہ اور سیکڑوں شہریوں نے شر کت کی ، بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق ، میاں محمد اسلم ، نصر اللہ رندھاوا اور حمزہ محمد صدیقی نے شہید کارکن عمر شیخ کے والدشیخ حبیب الرحمن اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیااور ان سے تعزیت کی ۔