اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے، غریب کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل بن گیا ہے ، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ آٹا،چاول ،گھی اور دالوں کی قیمتیں غریب کی خریداری سے باہر ہیں،غریب کے لیے شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کے مرض کی ادویات خرید کرنے کی سکت نہیں،اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری کا عذاب جھیل رہے ہیں، عمران خان خیراتی اداروں کے لنگر خانہ پر اپنی تصویر لگاکر خوش ہو رہے ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ نوجوانوں کو لنگر کھانے کا راستہ دکھانے کی بجائے روزگار دیا جائے ،عوام کو روزگار دینے کا منشور صرف بلاول زرداری کا ہے۔