اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملازمین حکومتی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہے۔ ملازمین پر پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سے خیبرپختونخوہ سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت پروینشل منیجمنٹ سروس کے افسران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا جس نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ان ملاقات کی ۔ ، اسپیکر نے کہا جو ملازمین پوری دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں انہیں سکون قلب اور عزت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ملازمین فرائض کی سر انجام دہی میں سیرت النبی کو اپنے پیش نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا جو دوسروں کو عزت دیتا ہے اس کو عزت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا ملازمین اپنی ذات سے باہر نکل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت ملکی اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔