یوسف رضا گیلانی نے طالبان سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا

236

ملتان (آن لائن) سابق وزیراعظم اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے طالبان سے مشروط مذاکرات کرنے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان مثبت انداز میں بات کریں تو ہمیں اْن سے مذاکرات کرنے چاہییں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہمیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، پرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’ہمارامنشور ہے کہ خواتین ،اقلیتیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کسی چور دروازیسے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے کیونکہ پی پی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔