صحت اور تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسد قیصر

96

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، دنیا نے پاکستان کی امن کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف کیا ، ماضی میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا گیا ، پہلی بار بلوچستان، خیبر پختونخوا اور خاص طور پر نئے ضم ہونے والے اضلاع کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے، کاشتکاروں کے حقوق کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ صوابی میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کاشتکاروں کو سہولیات دیں ۔ پہلی حکومت ہے جس نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی۔ صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بجلی مسائل پر قابو پانے کے لیے صوابی میں جلد 220KVA گرڈا سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسد قیصر نے کہا تاریخ میں پہلی بار صوابی میں اس طرح کے ترقیاتی کام ہو رہیں ہیں ۔ صوابی کے عوام کے تعاون سے صوابی کو ترقی یافتہ بنائیں گے ۔