سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کنونشن کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ خطاب کریںگے۔ اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری نے سکھر، باگڑجی، ڈریہا، گوسٹر جی سمیت ضلع کے مختلف شہری و دیہی مقامات ، دیہاتوںکا دورہ کیا اور اہم شخصیات و عوام سے ملاقاتیں کیں اور سکھر میں منعقد ہونے والے یوم تاسیس پروگرام میںشرکت کی دعوت دی ۔