انٹر سروسز ہاکی ، ڈبل لیگ کا آخری مرحلہ آرمی کے نام

483
پشاور: انٹر سروسز ہاکی چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ کا منظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پاکستان ائر فورس ا سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیراہتمام پی اے ایف بیس پشاور میں انٹرسروسز ہاکی چمپن شپ کے چھٹے میچ میں آرمی نے ائر فورس کو 1-2 گول سے شکست دیدی۔ آرمی ایونٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ میزبان ٹیم ایئرفورس ایونٹ میں پول میچز میں فتح حاصل نہ کرسکی۔ ڈبل لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں ایئرفورس کی جانب سے کھیل کے تیسرے منٹ میں پینلٹی کارنر پر کھلاڑی مشتاق نے تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ کھیل کے 15ویں منٹ میں آرمی کے کھلاڑی وسیم اکرم نے پینلٹی کارنر پر گول ا سکور کرکے پی اے ایف کی برتری کا خاتمہ کردیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار اور جاندار کھیل پیش کیا گیا جبکہ آرمی کی جانب سے بارہا گول کرنے کی کوششیں کی گئیں جوکہ ایئرفورس نے ہر مرتبہ بہترین دفاع کرتے ہوئے انکو ناکام بنایا۔ آرمی کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے 48ویں منٹ میں احسان یوسف نے فیلڈ گول کے ذریعہ اسکور کیا۔انٹرسروسز ہاکی چیمپین شپ 2021 کا آج ساڑھے 4بجے شام دفاعی چمپین نیوی اور آرمی کے مابین کھیلا جائیگا۔