لاڑکانہ، جمیل احمد سومرو کی اپنی  رہائشگاہ پر شہریوں سے ملاقات

132

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے اپنی رہائشگاہ غالب نگر میں شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر متعلقہ افسران کے ساتھ فون پر رابطہ کرکے شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں جمیل احمد سومرو نے پارٹی رہنماؤں پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ، انور علی لہر، سردار محمد نواز شیخ، وقار بھٹو، میر ماجد بروہی، سرفراز کھوکھر، عبدالباری عباسی، محمد مٹل سومرو، شیر محمد لغاری، کامران اوڈانو و دیگر کے ہمراہ سر شاہنواز بھٹو پارک میں سماجی رہنما عاشق حسین بوسن کی جانب سے پانچ سال سے لگائے گئے دسترخوان پہنچے جہاں انہوں نے غرباء میں کھانہ تقسیم کرکے ان کے مسائل بھی معلوم کیے۔