شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، تعزیتی ملاقاتیں، جلسے میں شرکت کریں گے

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔ شہباز شریف آج سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے اہلخانہ، ممتاز بھٹو کے صاحبزادے، جلال محمود شاہ اور پیر صاحب پگارا سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں اظہارتعزیت و فاتحہ خوانی کریں گے۔ وہ مقامی ہوٹل میں پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت اور پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور اتوار کو ن لیگ کے وفود سے ملاقات کریں گے اور پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔