بھارتی خارجہ پالیسی ایسے ہے جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے، شیخ رشید

262
سیاسی دنگل میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سمجھا جا رہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی ایسے ہے جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جوبائیڈن نے کابل دھماکے کا 4 دن پہلے بتا دیا تھا، بھارت نے خصوصی طور پر مجھے نشانہ بنایا ہوا ہے، تمام غیر ملکیوں کو 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیا جا رہا ہے، 1480 افراد کو طورخم سے انٹری دی ہے، افغانستان سے آنیوالوں کیلئے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف بولتے ہیں تو مریم اور نواز شریف خاموش ہو جاتے ہیں، جب نواز شریف اور مریم بولتے ہیں تو یہ خاموش ہو جاتے ہیں، میری اور شہبازشریف کی پارٹی دل سے ایک ہی ہے، پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہے، پی ڈی ایم میں 2 جماعتیں ہیں، تیسرا کوئی ووٹ نہیں، عمران خان ان سے اگلا الیکشن بھی نہیں ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ لسٹوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔