کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بدھ کو ڈاکٹرعاصم حسین کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول زرداری حروں کے روحانی پیشواپیر پگاڑا کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے بھی پگاڑو خاندان سے اظہار افسوس کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی نے جھالاوان ہائوس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پی پی رہنمانواب ثناللہ زہری سے بھی ان کی والدہ اور صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومین کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا۔ قائم علی شاہ، مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور دیگر بھی بلاول زرداری کے ہمراہ تھے۔