ویمن یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر ثناء ریاض کے مقالے کامیاب دفاع پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

1746

ملتان (نیوز رپورٹر) ویمن یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ریسرچ ہی یونیورسٹیوں کی پہچان ہوتی ہے جوا س کے تعلیمی معیار کی گواہی دیتی ہے، ویمن یونیورسٹی اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ یہاں ہونے والے ریسرچ کا معیار کسی بھی طور عالمی سطح پر ہونے والے تحقیق سے کم نہیں ہے وہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکولرجینٹکس کی سکالر ثنا ریاض کی پی ایچ ڈی کاپبلک ڈیفنس کے موقع پر خطاب کررہیں تھیںقبل ازیں ریسرچ سکالر ثنا ریاض نے اپنے مقالے کے حوالے سے سولوں کا جوابات دئے جس کے بعدان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔ ڈیفنس میں یونیورسٹی آف پنجاب کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب احمد تھے، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی کوالٹی انہاسمنٹ اور اورک کی سربراہ ، ڈاکٹر عطیہ اقبال اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔