اسرائیلی وزیراعظم کی دورۂ امریکا میں ایران کے خلاف مہم

355
واشنگٹن: جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت دعائیں کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت امریکا میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورۂ امریکا کے دوران کئی اہم امور پر امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔ ان کے ایجنڈے کا سب سے بڑا موضوع ایران کا جوہری پروگرام ہے۔ بینیت کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام میں مزید پیش رفت کی ہے اور ہمیں اپنے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے اور اسرائیل کی فوجی برتری کو مضبوط بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔