کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے109 رنز سے جیت حاصل کی پاکستان کے 3 کھلاڑی پہلی اننگ میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی۔ ایسا ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے جب کسی ٹیم نے پہلی اننگ میں پہلے2 وکٹیں2 یا اس سے کم اسکور پر گنوانے کے بعد جیت حاصل کی ۔ اس سے پہلے بھی ایسا پاکستان نے ہندوستان کے خلاف کراچی میں جنوری 2006 میں کیا تھا۔کنگسٹن میں و یسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان سے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔پہلا اوور قیمار روئچ نے کرایا۔ پہلی گیند پر عابد علی نے ایک رن لیا جبکہ دوسری گیند پر عمران بٹ ایک رن لینے میں کامیاب رہے۔ تیسر ی گیند پر عابد علی کو جر مین بلیک وٖڈ نے کیچ کرکے پاکستان کو پہلا جھٹکادیا۔ دوسرے اوور میں پاکستانی کھلاڑی کوئی رن بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر قیمار روئچ نے محمد اظہر کو وکٹ کیپرجوشوا ڈا سلوا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔چوتھے اوور کی 5ویں گیند پر عمران بٹ جیڈن سیلس کی گیند پر وکٹ کیپرجوشوا ڈا سلوا کے ہاتھوں کیچ ہوئے جسکے بعد پاکستان کا اسکور3.5 اوور میں2 رنز پر3کھلاڑی آئوٹ ہوگیا۔ یہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشترکہ طور پر دوسری سب سے خراب شروعات تھی۔ پہلی اننگ میں اتنی خراب شروعات کے باوجود پاکستان نے اس ٹیسٹ میں 109 رنز سے جیت اپنے نام کی۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی سب سے خراب شروعات کراچی میں جنوری 2006 میں ہندوستان کے خلاف دیکھنے کو ملی تھی۔اس ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی 3 وکٹیں بغیر کسی رن کے گری تھیں۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان سے بلے بازی کرائی تھی۔ سلمان بٹ اور عمران فرحت نے پاکستان کی اننگ کا آغاز کیا تھا۔ہندوستان کی جانب سے بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے عرفان پٹھان نے بولنگ کا آغاز کیا تھا۔ پہلی3گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا۔ چوتھی گیند پر سلمان بٹ راہول ڈراوڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اگلی گیند پر یونس خان کو عرفان پٹھان نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ چھٹی گیند پر انہوں نے محمد یوسف کو بولڈ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اتنی خراب شروعات کے باوجود پاکستان نے اس میچ میں341 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پروڈینس میں مارچ 2011 میں ہوئے میچ میں بھی پاکستان کی پہلی 3 وکٹیں2 رنز پر گری تھیں۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے98 اوور میں226 رنز بنائے تھے۔ اسکے جواب میں پاکستان نے64.4 اوور میں160 رنز بنائے۔ دوسری اننگ میںپاکستان کی پہلی 3وکٹیں 2 رنز کے اسکور پر گریں جس کے بعد پاکستانی اننگ سنبھل نہیں سکی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور توفیق عمر نے اننگ کا آغاز کیا تھا۔ دوسرے اوور کی تیسری گیند پر توفیق عمر کو تیز بولر روی رام پال نے ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔5ویں گیند پر انہوں نے اظہر علی کو وکٹ کیپر کارلٹن بوہ کے ہاتھوں کیچ کرایا تھا۔ قیمار روئچ نے محمد حفیظ ا کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔ پاکستان کو اس ٹیسٹ میچ میں40 رنز سے شکست ہوئی تھی