انٹرسروسز ہاکی چمپئن شپ، آرمی نے ائرفورس کو شکست دیدی

370

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرسروسزہاکی چمپین شپ میں پاکستان آرمی کی فتوحات کاسلسلہ جاری،ایئرفورس کوبڑے مارجن سے شکست دیدی، پاکستان آرمی نے ایئر فورس کو 1-6 گول سے شکست دیکر پول میچز میں 6 پوائینٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن قائم کرلی، میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر ظہیر اختر تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پاکستان ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیراہتمام پی اے ایف بیس پشاور میں انٹرسروسز ہاکی چمپین شپ کے تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے میزبان ٹیم پاکستان ایئر فورس کو ایک بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ پاکستان آرمی نے ایئر فورس کو یکے بعد دیگرے 6 گول داغ ڈالے جبکہ ایئرفورس کی ٹیم ایک گول سکور کرسکی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے کھیل کے دوسرے منٹ میں شاہد علی نے فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی جانب سے فتح کی جانب پیش قدمی کی۔ کھیل کے 5ویں منٹ میں آرمی کے راؤ فرحان نے فیلڈ گول کے ذریعہ اس برتری کو مستحکم بنایا۔