احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

112

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکا دینے کے کیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 13 ستمبر تک گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے مصطفی کمال کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اس کے ساتھ عدالت نے مصطفی کمال کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، مصطفی کمال اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔