انٹر سروسز ہاکی،دفاعی چیمپین آرمی نے نیوی کو 1-2 گول سے شکست دے دی

330
پشاور :انٹر سروسز ہاکی چیمپین شپ میں مدمقابل ٹیموں کے کھلاڑی ایکشن میں

پشاور(جسارت نیوز)انٹرسروسزہاکی چیمپین شپ میںآرمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپین پاکستان نیوی کو 1-2 گول سے شکست دیدی۔ آرمی کی جانب سے محمد وقاص اور وسیم اکم نے گول ا سکور کئے جبکہ نیوی کی جانب سے واحد گول علی شیر نے کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی پریزیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ ریئرایڈمرل عبدالباسط، تھے۔ معزز مہمان خصوصی کو پاکستان ایئر فورس کی جانب سے خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ایئر فورس ا سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیراہتمام پی اے ایف بیس پشاور میں انٹرسروسز ہاکی چیمپین شپ کے دوسرے میچ میں آرمی نے ایک سنسنی خیز میچ میں دفاعی چیمپین نیوی کو 1-2 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان نیوی کے علی شیر نے میچ کے 27ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے 37ویں منٹ میں آرمی کے محمد وقاص نے پینلٹی کارنر پر ڈریگ فلک کے ذریعہ شاندار گول سکور کرکے نیوی کی برتری کا خاتمہ کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں آرمی کے کھلاڑی وسیم اکرم نے فیلڈ گول ا سکور کرکے آرمی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس میچ کو امپائرز یاسر خورشید انٹرنیشنل اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ عاطف ملک انٹرنیشل نے بطور ریزرو امپائر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی۔ ججز پینل میں سید علی عباس اور رانا ساجد نے فرائض نبھائے جبکہ حمزہ طفیل نے بطور ٹیکنیکل آفیسراپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید محمد ظاہر شاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سید ذوالفقار شاہ بطور امپائرز مینجر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ میچ کے مہمان خصوصی پریزیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ ریئرایڈمرل عبدالباسط، تھے۔  معزز مہمان خصوصی کا اسٹیڈیم آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر ا سپورٹس پاکستان ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول کمیٹی گروپ کیپٹن احمد سعید قاضی اور اسکوارڈن لیڈر سلمان چوہدری بھی معزز مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرپاکستان ایئر فورس ا سپورٹس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے خصوصی یادگاری شیلڈ بھی معزز مہمان خصوصی کو پیش کی گئی۔