عدالت عظمیٰ: کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف اپیل نمٹادی گئی

272

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے کرنل(ر) انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف وزارت دفاع کی اپیل نمٹا دی ہے۔ کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کیساتھ جو سلوک ہوا اس پر معذرت خواہ ہوں، ہماری تشویش صرف لاہور ہائیکورٹ فیصلے کی آبزرویشنز ہیں، عدالت نے لکھا فرد جرم عاید ہونے تک گرفتار شخص پر آرمی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔