کراچی: کیش وین سے رقم لوٹنے کے کیس میں 2 سہولت کار گرفتار، پولیس

466

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دِنوں 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے والا نجی سیکیورٹی کمپنی کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں ناکام، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور  شمالی علاقوں کی طرف فرار ہوگیا جبکہ ملزم کی سہولت کاری کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 20 کروڑ 50 لاکھ روپے سے بھری کیش وین لوٹ کر فرار ہونے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے کیش وین کے مفرور ڈرائیور حسین شاہ کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان اسد علی اور نعمت علی شاہ واردات میں شامل ہیں کیونکہ مفرور وین ڈرائیور حسین شاہ نے گرفتار ملزمان سے پکنک کے بہانے ہائی روف گاڑی حاصل کی اور ان کو رقم منتقل کی جبکہ پولیس نے ہائی روف گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

خیال رہے مرکزی ملزم حسین شاہ شمالی علاقوں کی جانب فرار ہے اور ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ میٹھادر میں وین سے رقم چوری کی واردات 9 اگست کی صبح ہوئی تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوئی، تو آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے اور اسی دوران وین ڈرائیور حسین شاہ گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

دوسری جانب  گزشتہ ہفتے تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا اور اس پر تھانے دار کے دستخط بھی جعلی تھے جبکہ گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے اور ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے جو پولیس تحویل میں لیے جاچکے ہیں اور جلد ہم  ذوالفقار کو کراچی سے باہر فرار ہو گئے ہیں ۔