ایران سے جوہری سمجھوتے کی بحالی میں مدد کی جاپانی درخواست

211

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے 2015 ء کے جوہری سمجھوتے کی جلد بحالی کی درخواست کردی۔ وزیر خارجہ موتیگی توشی متسو نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں جوہری سمجھوتے پر بات چیت کی اور مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ۔ موتیگی کا کہنا تھا کہ جاپان ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے ویکسین کی فراہمی اور دیگر اقدامات کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں معاونت کی پیش کش بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام پر اتفاق کیا۔