کونسے 10 جانور جنت میں جائیں گے؟

3836

علامہ سید احمد حموی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح الاشباہ و النظائر صفحہ 395 میں بحوالہ شرح شرعۃ الاسلام حضرت مقاتل رحمۃ اللہ تعالی سے نقل کیا ہے کہ دس جانور جنت میں جائیں گے۔

1- ناقہ (اونٹنی) محمد صلی اللہ علیہ وسلم

2) ناقہ (اونٹنی) صالح علیہ السلام

3) عجل (بچھڑا) جو ابراہیم علیہ السلام نے مہمان فرشتوں کے سامنے رکھا تھا

4) کبش (مینڈھا) اسماعیل علیہ السلام

5) بقرہ (گائے) موسی علیہ السلام

6) حوتِ (وھیل مچھلی) یونس علیہ السلام

7) حمار (گدھا) عزیر علیہ السلام

8) نملہ (چیونٹی) سلیمان علیہ السلام

9) ہد ہد سلیمان علیہ السلام

10) کلب (کُتا) اصحاب کہف

مشکٰوۃ الانوار میں لکھا ہے کہ ان کا بھی قیامت کے دن حشر ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ جلد 5 صفحہ 372)