میٹرو پر مالیوں کا ٹھیکا احسن اقبال کے بھائی کو دیدیا ‘شہباز گل

156

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے میٹرو پر مالیوں کا ٹھیکا احسن اقبال کے بھائی کو دے دیا گیا،کیا یہ 45 کروڑ روپے کسی کے باپ کے تھے؟۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس سنی، نوازشریف والا مائند سیٹ آج بھی موجود ہے، لیگی ترجمان کہہ رہی تھیں صرف 45 کروڑ پر بلا لیا،نوازشریف بھی کہتے تھے میرے اثاثوں کے متعلق کوئی کیوں پوچھ سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 100،200 والے پھول لاکھوں روپے میں لگائے گئے،کیا آپ ووٹ کو عزت دے رہے تھے؟ ،ایک ہزار ارب روپے کی بچت کی گئی، یہ بھی بتا دیں وہ ایک ہزار ارب روپے کس کے اکاؤنٹ میں گئے۔