پشاور(اے پی پی) پشاور پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع اپر دیر سے ہے جو ضلع خیبر سے افیون پشاور کے راستے اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلو کے قریب افیون برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔