شہباز شریف کی بلوچستان میں دہشت گرد وں کے حملے کی مذمت

297

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوبو، گچک میں دہشت گردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا ،کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں، بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پریشان کن ہے ،اللہ شہید کے درجات بلند فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ دونوں زخمی سپاہیوںکو جلد صحت یابی دے۔