اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، پشاور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔