لاڑکانہ سینٹرل جیل میں معمولی بات پر دو قیدیوں میں جھگڑا

207

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ سینٹرل جیل میں معمولی بات پر دو قیدیوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں دو ماہ سے جیل کاٹنے والا قیدی جاوید جتوئی سمیت دو قیدی شدید زخمی ہوئے جن میں ایک قیدی جاوید جتوئی کو جیل پولیس کے اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگاکر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، اس موقع پر زخمی قیدی جاوید جتوئی نے الزام عائد کیا کہ معمولی بات پر جھگڑے کے بعد جیل پولیس کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب جیل پولیس کے اہلکاروں نے تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ معمولی بات پر دو قیدیوں میں جھگڑا ہوا اطلاع پر ایک قیدی کو جیل اسپتال جبکہ دوسرے کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا ہے۔