سکھر بیراج گیٹ نمبر 55 سے 26 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

135

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر بیراج گیٹ نمبر 55 سے 26 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل، پولیس کارروائی کے بعد نیو گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، ایدھی حکام۔ ایدھی انفارمیشن سکھر ڈیسک کے بیان کے مطابق سکھر بیراج گیٹ نمبر 55 سے 26 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا۔ ورثاء کے نہ ملنے کے بعد لاوارث میت تدفین کے لیے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کردی گئی۔ ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے روہڑی پولیس کی نگرانی میں نیو گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔