سکھر، انسداد دہشت گردی عدالت ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت

109

سکھر (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت سکھر جے یو آئی کے مقتول رہنماء علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ملزمان فریق کے وکلا کے غیر موجودگی کے باعث 4 ستمبر تک ملتوی ہو گئی، اے ٹی سی کورٹ کے جج آنند رام نے قتل کیس کی سماعت کی، عدالت میں فریادی فریق کے مولانا ناصر محمود سومر، مولانا محمد صالح انڈہر، حافظ عبد الحمید مہر، طارق سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی و گواہان شریک ہوئے، عدالت نے ملزمان فریق کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی ، عدالت میں گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس 7 سالوں سے عدالت میں زیر سماعت ہے۔