ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) نصیرآباد سمیت لاڑکانہ ڈویژن میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرچکا، لاڑکانہ ڈویژن کے ساتھیوں سینئر جرنلسٹ اور بالخصوص خاندان عباسیہ کی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے سردار ممتاز عباسی انقلابی سے فوراً مداخلت کی اپیل کی ہے جس پر صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان سردار ممتاز عباسی انقلابی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سندھ کی اس بے حسی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار ممتاز عباسی انقلابی نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر سے اپیل کی ہے کہ جس عوام کے ووٹ سے آپ کی شان بان ہے آج وہ ہی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، تین دن کے اندر پانی کا مسئلہ حل کریں بصورت دیگر لاڑکانہ ڈویژن کا احتجاج اسلام آباد میں کیا جائے گا۔