بجلی گیس مزید مہنگی‘ راجا پرویز اشرف کی حکومت پر شدید تنقید

240

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 برس میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.9 فیصد پر آچکی ہے۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 6 روپے سے 538 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔ایک بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار 5.5 فیصد سے گر کر 1.5 فیصد ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی قرضہ بڑھ کر 45 ہزار 470 ارب ہوچکا ہے، گردشی قرضے 1180 ارب سے بڑھ کر 2370 ارب روپے ہوچکے ہیں، جبکہ افراط زر کی شرح 4.68 فیصد سے بڑھ کر 8.4 فیصد پر آچکی ہے۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجلی 5 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور گیس 334 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، اب پھر گیس 14 فیصد مزید مہنگی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔