پشاور (اے پی پی) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور اور مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ مفاہمت نامہ میں شرکت کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا کے پی کے کے نمائندے رحمان الدین ،ڈائریکٹر فنانس ، چیئرمین آئی ایم سی، جی سی ٹی مقصود انور اور مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز صنعتکاروں نے شرکت کی ۔فریقین نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صنعتوں میں آن جاب ٹریننگ یا انٹرن شپ کے ذریعے اور مکمل ملازمت کی صورت میں روزگار فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔