ملک میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف متحد ہوں، اسد قیصر

114

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ واقعہ کربلا اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پرغیر متزلزل ایمان، بے مثال تقویٰ، اللہ کی راہ میں صبر اور قرآن مجید میں بیان شہادت کے جذبے کا ایک بہترین نمونہ ہے جسے قیامت تک یاد رکھا
جائے گا، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف متحد ہوں۔ اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی قرآنی تعلیمات، برداشت، قربانی اور جذبہ شہادت کی ایک لازوال مثال ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ بحیثیت مسلمان یہ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے کہ ہم ان طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معاشرے میں انتشار پھیلارہی ہیں۔