پہلی مرتبہ جو روٹ کی سنچری کے باوجود انگلینڈ کو شکست

318

لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میںبھارت نے انگلینڈ کو151 رنز شکست دی۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی ٹیم کی پہلی اننگز میں533 منٹ میں321 گیندوںپر18 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر180 رنز۔ انکا اتنا بڑا اسکور بھی انگلینڈ کو شکست سے نہیں بچا سکا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی ملکر بھی اتنا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے51.5 اوور میں120 رنزبنائے تھے۔
جو روٹ کا اسکور ٹیسٹ کرکٹ میں کسی کپتان کو چوتھا سب سے بڑا سکور ہے جس کے بعد ٹیم کو شکست ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے برائین لارا ایسے واحد کپتان ہیں جنکی ڈبل سنچری کے باوجود انکی ٹیم کو ہار ملی تھی۔ جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں دسمبر 2003میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 189 رنزسے شکست ہوئی۔ اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں برائین لارا نے 439 منٹ میں274 گیندوںپر32 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے202 رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں اتنا اسکور نہیں کرسکے جتنا اکیلے برائین لارا نے پہلی اننگز میں بنایا تھا۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی51 اوور میں188 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔
برج ٹاون میں مارچ 1999 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسڑیلیا کے خلاف ایک وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ آسڑیلیا کی پہلی اننگز میں اسٹیو وا نے509 منٹ میں376 گیندوںپر20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے199 رنزبنائے تھے۔ آسڑیلیا کی دوسری اننگز میں پوری ٹیم اتنا اسکور نہیں بناسکا جیتا اسکے کپتان نے پہلی اننگز میں بنایا تھا۔ دوسری اننگز میں آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی50.1 اوور میں 146 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ اسٹیو وا کا یہ ٹیسٹ کرکٹ سے دوسری سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔ انہوں نے کل168 ٹیسٹ کھیلے اور ایک ڈبل سنچری (200)اسکور کی۔
انگلینڈ کے کپتان مارکس ٹرسکوتھک نے پاکستان کے خلاف ملتان میں نومبر 2005 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں467 منٹ میں305 گیندوںپر20 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے193 رنزبنائے تھے۔ انکی اتنی بڑی اننگز کے باوجود انگلینڈ کو اس ٹیسٹ میں22 رنزسے شکست ہوئی تھی۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں اتنا بڑا اسکور نہیں بناسکے تھے جتنا انکے کپتان نے پہلی اننگز میں بنایا تھا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی سبھی کھلاڑی52.4 اوور میں175 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔
بھارت کے خلاف احمد آباد میں نومبر 2012 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ انگلینڈ کے کپتان الیسٹیر کک نے دوسری اننگز میں556 منٹ میں374 گیندوںپر21 چوکوں کی مدد سے176 رنزبنائے تھے مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچاسکے تھے۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی74.2 اوور میں191 رنزبناکر آوٹ ہوئے تھے جو الیسٹیر کک کے اسکور سے زیادہ تھے۔ الیسٹیر کک نے اس اننگز میں 148 منٹ میں109 گیندوںپر سات چوکوں کی مددسے 41 رنزبنائے تھے۔