ملتان میں رکن جمعیت کی شہادت کیخلاف جامعہ سندھ میں احتجاج

748

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بہاو¿الدین ذکریہ ملتان میں منشیات فروش گروہوں کی جانب سے طلبہ پر کئے جانے والے حملے کے نتیجے میں رکن اسلامی جعمیت طلبہ کلیم اللہ سہو کی شہادت کے خلاف سندھ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے سندھ یونیورسٹی میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ سندھ ایجوکیشنل سوسائٹی جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر عمیر شامل کی سربراہی میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشنل کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کو کس طرح کا ریاست مدینہ بنایا ہے،جہاں طلبہ بھی محفوظ نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ذکریہ ملتان میں منشیات فروش گروہ کی جانب سے طلبہ پر کیے جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہیںاور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کلیم اللہ سہو کے خون سے انصاف کر کے گرفتار ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ بڑھادینگے۔