سکھر ،یوم آزادی پرالمرکز انوار طاہریہ سائٹ میں تقریری مقابلہ

285

سکھر (نمائندہ جسارت) یوم آزادی کے موقع جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائٹ ایریا سکھر میں طلبا و طالبات کے درمیان تقاریر اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی عہدیدران قاضی مشہود احمد،نیاز احمد راجپر،مخدوم محمد اعظم،محمد اقبال سوھو،ڈاکٹر سعید اعوان،مشتاق احمد سومرواورمظفر قائمخانی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی صدر قاضی مشہود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیا اللہ کا فیضان ہے۔وطن عزیز پاکستان لازوال اور بے مثال قربانیوں سے حاصل ہوا ہے۔نوجوان اس کی قدر کریں۔ ہمارے قائد و رہبر محبوب سجن سائیں ہر پاکستانی نوجوان کو اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔محبوب سجن سائیں نوجوانوں میں ایسی قائدانہ صلاحیت دیکھنا چاہتے ہیں جو انسانیت سے بھرپور فلاحی معاشرے کی تشکیل کر سکیں۔تعلیمی ادارے صرف تعلیم پر زور دینے کے ساتھ ساتھ طلبا کی تربیت پر بھی زور دیں۔طلبا اپنی صلاحتیوں میں اضافے کے لیے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔تعلیم و تحقیق کو فروغ دیے بغیر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوسکتے۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پیپر پڑھ کر پاس ہونے کے بجائے سخت محنت کی ضرورت ہے۔زیادہ مطالعے کو یقینی بنائیں۔کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی اور محنت کے ہمیشہ اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔محنت سے حاصل کی گئی تعلیم زندگی بھر کام آئے گی۔آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔اس ضلعی اور برانچز کے عہدیدران خلیفہ محمود علی میمن،حافظ عظمت اللہ،آصف راجپوت،محرم علی میمن،میر محمد عباسی،خلیفہ حسیب احمد،صبغت اللہ،حافظ محمد عمر،وڈیرہ بخشل خان،محمد نواز،عبیداللہ اورحامد علی و دیگر بھی موجود تھے۔