دادو، مرغی فارم مالک کی جانب سے مزدوروں پر تشدد کا ڈراپ سین

222

دادو (نمائندہ جسارت) دادو پریس کلب پر مرغی فارم مالک پر الزام لگانے والے دو میں سے ایک مزدور علی اصغر کھوکھر نے فارم مالکان کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم سے غلطی ہوئی تھی ہم نے فارم سے پانچ من مرغی چوری کی جو سہون میں فروخت کی تھی۔ سیٹھ نے پوچھا ہم نے تسلیم نہیں کیا تو سیٹھ نے طیش میں آکر ہم پر تشدد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سیٹھ حاجی منیر میرانی کا دس سال سے ملازم ہوں، میں اپنے کیس سے ہاتھ اٹھا رہا ہوں، ہم نے سیٹھ کی چوری کی جس کی ہمیں سزا دی گئی، ہم نے سیٹھ کو معاف کردیا ہے۔