کوئٹہ: جلوس کے انتظامات مکمل، آج اور کل موبائل سروس بند رہیگی

202

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے جلوس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں 9 اور 10 محرم الحرام کو کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اظہر اکرم، کمشنر کوئٹہ اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفعیی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق تمام علماء کرام سے نشست ہوچکی ہے۔ ڈی آئی جی اظہر اکرم نے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کیا جائے گا، جلوس کی 250 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی کی 3 بٹالین اسٹینڈ بائی پر رہیں گی جبکہ سیکورٹی انتظامات پر پولیس کے 6 ہزار 500 اہلکاروں کے ساتھ فرنٹیئر کور کے جوان بھی شامل ہوں گے۔