کوئٹہ:8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

242

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) مستونگ میں 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 8 سالہ مقتول نصیب اللہ ولد محمد قسیم کو 10 روز قبل کوئٹہ کے علاقے کلی رئیسانی سے اغواء کیا گیا تھا، ملزم نے پٹیل باغ میں ایک مکان کے اندر بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ ملزم بچے کی لاش تحصیل دشت کے علاقے کلی حسنی کے قبرستان میں بغیر کفن کے دفن کر رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے دیکھ لیا اور ضلع انتظامیہ کو اطلاع کردی جس پر اسسٹنٹ کمشنر و رسالدار میجر شاہ محمد زہری اور لیویز فورس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعہ کا مقدمہ کوئٹہ کے شال کوٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ بچے کو اس سمیت دیگر 3 ملزمان گل عرفان، زبیر اور جلیل نے درندگی کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کے بعد کہا تھا کہ بچے کو قبرستان میں دفن کر دو تمہیں 5 ہزار روپے دیں گے۔ ضلع انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایس پی سریاب کے حوالے کر دی ہے، پولیس نے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔