جونیئر ایشیا کپ ہاکی منسوخ ، پاکستان نے ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

395

لاہور(جسارت نیوز)قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہونیوالے جونیئر ورلڈکپ میں کوالیفائی کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے بعدقومی جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ورلڈکپ میں کوالیفائی کرلیا ،ایشیا کی چار ٹیموں پاکستان، بھارت، ملائشیا اور کوریا کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ۔ جونیئر ایشیا کپ منسوخ ہونے پر ایشیا کی ٹاپ 4 ٹیموں نے جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ، جونیئر ورلڈکپ نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے پاکستان کے جونیئر ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن سے میٹنگ کے بعد کیمپ کا فیصلہ کریں گے۔