اسلام آباد: عاشورہ پر ضرورت پڑنے پر ہی موبائل فون سروس بند کی جائے، وزیر داخلہ

441

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کو صرف حسب ضرورت ہی بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام سےمتعلق امن وامان پراجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں ، سیکریٹری  داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے  وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا اور محرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور امن وامان کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو پریشانی نہ ہو اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں کوامن کیلیےتکنیکی و دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کئےگئےہیں۔