بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی کے قریبی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں اپنے ہمسایہ ملک میں اثرورسوخ بڑھادیا ہے۔ شیخ حامد یاسری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی سرگرمیاں کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ ان کے اس بیان پرالحشد ایران نواز ملیشیا حشد الشعبی کے مسلح دھڑے عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے سخت ردعمل کااظہار کیا ہے۔