سانگھڑ( نمائندہ جسارت )سانگھڑ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقاب پوش شر پسندوں نے ڈاکٹر رضوان کی گاڑی کے شیشے توڑ کر فرار گئے۔ڈاکٹر رضوان کے ساتھ رواں سال میں یہ دوسرا واقعہ پیش آیا پولیس نے آج تک ملزمان کوبے نقاب نہیں کیا، ڈاکٹر رضوان۔سانگھڑ ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقے میں نامعلوم دو شر پسند موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش افراد نے کلینک کے سامنے کھڑی گاڑی کو چوٹیں مار کر فرار ہوگئے ہیں چوٹیں لگنے سے گاڑی کا فرنٹ شیشہ کریک اور دورازے کا شیشہ چور چور ہوگیا۔ واقعے کے بعد بچوں کے ماہر ڈاکٹر رضوان کی کلینک پر معززین جمع ہوگئے۔ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی یامین لالو قریشی اور ڈاکٹر ہادی بخش بھی پہنچے۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل دونقاب پوشوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی آج گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا گزشتہ واقعے کی این سی داخل کرنے کے باوجود آج تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا مگر ایک بار پھر آج یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے دوگھنٹے بعد جب معاملے کو سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا تو ایس ایچ او مقصود رضا منگہاڑ واقعے کی جگہ پہنچے۔اس سلسلے میں ڈاکٹر ہادی بخش اور ڈاکٹر رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی جان کا اب خطرہ ہوگیا ہے ایسی صورتحال میں کام کرنا مشکل ہوگیا مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر داد رسی نہ ہوئی تو ضلع بھر کے ڈاکٹرز احتجاجََ کرتے ہوئے کلینک بند کریں گے۔دوسری طرف چیمبرآف کامرس نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔