ہم چاہتے ہیں افغانستان کے لوگ ترقی کریں، شاہ محمود قریشی

255

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا  ہے کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضع ہے، افغانستان میں مزید خون خرابہ نہیں چاہتے، ہماری خواہش ہےکہ  افغانستان کے لوگ ترقی کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار کے خواہاں ہیں،ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہے،پاکستان افغانستان سے غیر ملکی سفارتکاروں اور عالمی تنظیموں کے اسٹاف کا محفوظ انخلا ء چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید فلائیٹس روانہ کی جائیں  گی،ہم سمجھتے ہیں کہ جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں، عالمی برادری بھی واضح طور پر افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔