ٹھٹھہ ،سچل ونڈانرجی کمپنی مزدور کا کم تنخواہیں ملنے کیخلاف مظاہرہ

298

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جھمپیر کے قریب سچل ونڈ انرجی کمپنی میں کام کرنے والے مقامی مزدور کو کم تنخواہیں ملنے کے خلاف مزدور سراپا احتجاج بن گئے چوتھے دن بھی کمپنی کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما محمد عیسیٰ چانگ، آموں جاکھرو اللہ جڑیو چانگ محمد خان چانگ اور پنھوں جاکھرو نے کہا کہ ہم گزشتہ 15 سال سے سچل ونڈ کمپنی میں 12 ھزار روپے پر ڈیوٹیاں کررہے ہیں جس میں ہمارا گزارا بہت مشکل ہے اپنے حقوق کی خاطر آواز اٹھانے پر کمپنی انتظامیہ ہمیں نقصان پہنچانے اور کیس داخل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہم اپنے حقوقِ مانگ رہے ہیں جو ہمیں نہیں دیے جارہے ہیں جو ہم سے بڑی ناانصافی ہے دوسری طرف کوہستان بچائو کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر لکھمیر خان پالاری محمد بخش بروہی، شاہ محمد چانگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہستانی پٹی میں قائم کمپنیوں میں مقامی لوگوں سے ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے جوکہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ جھمپیر ،کے قریب سچل ونڈ انرجی کمپنی میں مزدوروں کو کم تنخواہیں دی جاتی ہیں جسکی وجہ سے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے وہ چار دنوں سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر کمپنی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے انکو پریشانی سے بچایا جائے اور انکو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں دوسری صورت میں مزدوروں کے ساتھ انکے جائز مسائل کے حل ہونے تک جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔