لاڑکانہ ،نوجوان کرنٹ لگنے سے چل بسا

216

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے یار محمد کالونی میں بجلی کی 11 ہزاروولٹ کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں چھت پر موجود 15 سالہ نوجوان باسط تھیم جھلس کی شدید زخمی ہوگیا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج نوجوان دم توڑگیا۔ اس موقع پر متوفی نوجوان کے ورثا نے بتایا کہ باسط گھر کی چھت پر گیا جہاں بجلی کی 11 ہزاروولٹ کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔