راولپنڈی میں مدرسے کے 3 بچوں کی پُراسرار اموات، تحقیقات جاری

694

راولپنڈی میں مدرسے کے تین طالب علموں کی پُراسرار اموات کی تحقتقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالب علم مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، بچے تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں دو بچے آج صبح مردہ پائے گئے جب کہ تیسرے کی حالت تشویشناک تھی جو بعد میں جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقتقات شروع کردی ہے۔