فیاض الحسن چوہان ترجمان پنجاب حکومت مقرر

267

فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر ترجمان پنجاب حکومت مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بار پھر فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ فیاض الحسن پہلے بھی وزیراطلاعات رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت وزیر جیل خانہ جات پنجاب کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا ترجمان  کی  جو ذمہ داری سونپی گئی  اس پر پورا اتروں گا، پنجاب کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کروں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی بھرپور جواب دیا جائےگا حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کی حیثیت سے کام کررہی تھیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔