وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں اربوں ڈالر لگا کر جو فوج بنائی گئی وہ آج بکھر گئی ہے اگر طالبان صوبوں کو فتح کر رہے ہیں تو اس میں ہماری غلطی نہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیامیں جامعات نے معیشت کوکھڑا کیا جامعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا ہم نے اپنے ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دیناہے یونیورسٹیز کی بے جا تعمیرات کے دوڑ سے نکل کر معیاری جامعا ت کودیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سائنس وٹیکنالوجی، تعلیم کی وزارتوں نے پاکستان میں مستقبل روشن کیا ملک میں 217یونیورسیٹیاں کام کررہی ہیں وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے آگے آناہوگا محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انقلاب برپاکردیا آج سعودی عرب جدید سوچ کاحامل ملک ہے سعودی عرب نے مذہب کی تشریح کاحق اعتدال پسندوں کودیاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم نے جدید مسلم ریاست کاخواب دیکھاتھا،سویت یونین نے جب افغانستان پر قبضہ کیاتو ہم سے پوچھ کر نہیں کی ہم کابل میں ایک موثر حکومت کی بات کررہےہیں ہم طالبان کومذاکرات کی میز پر لائے افغانستان کودیاگیاپیسہ افغان عوام پر نہیں لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 30لاکھ سے زائد پناہ گزین موجودہیں پاکستان کی معیشت مزید افغان پناہ گزین کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا ہم نے افغان پناہ گزینوں کی دل سے مہمان نوازی کی، افغان پناہ گزینوں کو خوراک ،پانی ،تعلیم سمیت ہرقسم کی سہولت دی۔
انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کواپناکردار اداکرناچاہیے افغانستان کی صورتحال کو لے کر ہمارے اپنے لوگ تنقید کرتے ہیں یہ حالات ہماری وجہ سے نہیں امریکہ طالبان سے بات کر کے خود چلا گیا اگر طالبان صوبوں کو فتح کر رہے ہیں تو اس میں ہماری غلطی نہیں افغانستان میں اربوں ڈالر لگا کر جو فوج بنائی گئی وہ آج بکھر گئی ہے۔