وفاقی حکومت نے9اور10محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں 18 اور 19 اگست کوہوں گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا۔حکومت پنجاب نے سکےورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی عائد کر دی، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، پر نہیں ہو گا۔